ٹریفک حادثہ ،کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم 4افراد جاں بحق، 10افراد زخمی

اتوار 18 فروری 2018 17:20

راجن پور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) جام پورکے نذدیک انڈس ہائی وے پر کیری ڈبہ اور ٹرالر میں تصادم کے نیتجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ10 زخمی ہو گئے ۔تفصیل کے مطابق راجنپور ، جام پور سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی کیری ڈبہ حمید ولا کے نزدیک سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں کیری ڈبہ میں سوار 14 افراد میں سے 4 جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی ایک عورت اور دومردشامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2عورتیں،6بچے اوردومردبھی شامل ہیں۔جاں بحق اورزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور منتقل کر دیا گیا جن میں 4افراد کو انتہائی تشویشناک حالت اور دیگر مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونیوالوں میں رقیہ بی بی، عائشہ ،ناصر حسین اورایک نامعلوم جبکہ زخمی ہونیوالوںمیں محمد ہارون،ذیشان،کاشف،رفعت بی بی،فاروق،سعیدہ ،نصرت اور محمدخالد سمیت دو نامعلوم شامل ہیں۔