تاجروں نے زلزلہ کے بعد اجڑے دارالحکومت کو بساکر نئی تاریخ رقم کی ،جنرل (ر) محسن کمال

اتوار 18 فروری 2018 17:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) چیئرمین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے تاجروں نے زلزلہ کے بعد اجڑے شہر کو بساکر نئی تاریخ رقم کی ،اگر تاجر یہاں اپنی کاروباری سرگرمیاں شروع نہ کرتے تو دارالحکومت میں دوبارہ سے زندگی نہیں لوٹ سکتی تھی ،آج مظفرآبادپاکستان کے جدید ترین شہروں کی صف میں شامل ہو چکا ہے ،یہاں کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں، تاہم تاجر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،آزادکشمیر میں بے روزگار ی کا شرح انتہائی زیادہ ہے اس لیے نوجوان نسل کو کاروبار کی طرف بھی آنا چاہیے ،تجارت پیشہ محمدی ہے ،اس کے تقدس کا خیال رکھا جانا چاہیے ،ناجائز منافع خوری سے پرہیز کیا جانا چاہیے ،تاجر حق حلال کی کمائی پر یقین رکھیں اور اس کو فروغ دیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دارالحکومت میں عبدالحفیظ سالب مرحوم کے فرزندان کے کاروباری مرکز کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،الحفیظ سنٹر نیا محلہ میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ گارمنٹس شاپ دی یونی فارمر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سابق چیئرمین ترقیاتی ادارہ زاہد امین ،تاجر راہنماء نثار الرحمن عباسی ،تاجر ، میڈیا ، عمائدین شہر سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد موجود تھے ،قبل ازیں چیف ایگزیکٹیو منیر احمد شاہ و برادران ،ثاقب سلیم ودیگر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ،جنرل (ر) محسن کمال نے اس موقع پر خریداری بھی کی،انھوں نے عبدالحفیظ سالب کے فرزندان کو مبارک باد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :