وقت آئیگاجب آئین و قانون پرمبنی جے آئی ٹی بنائی جائیگی،مریم نواز

یہ جے آئی ٹی واٹس ایپ کے ذریعے بنائی گئی جے آئی ٹی کوبھی دیکھے گی،مائنس نوازشریف فارمولے پرکام کرنیوالوں کوناکامی ہوئی،جن منصفو ں نے نوازشریف کوگالی دی انہوں نے فیصلہ سنایا،ایسا کب تک چلے گا؟ شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 فروری 2018 16:37

وقت آئیگاجب آئین و قانون پرمبنی جے آئی ٹی بنائی جائیگی،مریم نواز
شیخوپورہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازنے کہا ہے کہ وقت آئیگاجب آئین و قانون پرمبنی جے آئی ٹی بنائی جائیگی،یہ جے آئی ٹی واٹس ایپ کے ذریعے بنائی گئی جے آئی ٹی کوبھی دیکھے گی،مائنس نوازشریف فارمولے پرکام کرنیوالوں کوناکامی ہوئی،جن منصفو ں نے نوازشریف کوگالی دی انہوں نے فیصلہ سنایا،ایسا کب تک چلے گا؟ انہوں نے آج شیخوپورہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے لیڈرکواس لیے نکال دیاجاتا ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرتاہے اور آپ ان کو دوتہائی اکثریت دے کربھیجتے ہیں۔

کیا ایسے ہی پاکستان کے ساتھ تماشا لگا رہے گایا عوام کچھ کریں گے؟ نوازشریف بیمار اہلیہ کی عیادت کیلئے جانا چاہتا ہے لیکن نہیں جانا دیاگیا۔

(جاری ہے)

کیا یہ انصاف ہے؟ جن منصفو ں نے نوازشریف کوگالی دی انہوں نے فیصلہ سنایا۔انہوں نے کہاکہ آپ اور میں ہم سب نوازشریف کے سپاہی ہیں۔ہمارا نظام عدل آپ کا مقروض ہے۔ہائی جیکربناکرکال کوٹھری میں بند کردیا۔

ایک آمر نے چودہ مہینے اٹک قلعے میں بند رکھا گیا۔جس عدالت نے دوتہائی اکثریت والے وزیراعظم کوعمرقید کی سزاسنائی،میں نے اس وقت بھی جج کو آواز دی کہ تم نے ناانصافی کی ہے اللہ کے عذاب سے ڈرو۔انہوں نے کہاکہ کیا تم نوازشریف کے وہ 14مہینے واپس کرسکتے ہو؟ جلاوطنی کے 7سال لٹا سکتے ہو؟ مشرف کے نیچے ڈوگرکورٹ نے نوازشریف کونااہل کیا گیاتو وہ وقت جوقوم کاضائع ہواوہ واپس لٹا سکتے ہو؟مریم نوازنے کہاکہ لیکن یہ سب کرکے ان کوکچھ نہیں ملاجبکہ نوازشریف کوعوام کی محبت ملی،عوام کاعشق ملاہے،نوازشریف بہت خوش قسمت انسان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک وقت آئے گا اور وہ وقت آرہاہے۔جب آئین اور قانون پرمبنی جے آئی ٹی بنے گی وہ جے آئی ٹی دیکھے گی کہ واٹس ایپ کے ذریعے بنائی گئی جے آئی ٹی کی انکوائری بھی کرے گی۔وہ جے آئی ٹی یہ بھی دیکھے کہ مذاق والی پٹیشن کوکیوں قبول کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کاسارا زور ووٹ کی پرچی اور عوام پرچلتاہے۔لیکن جب آمر کادور آتاہے توپھرہمت نہیں ہوتی پھر 62،63کہاں چلا جاتاہے؟