ڈاکٹر طاہر القادری کی 67سالگرہ (آج )منائی جائے گی

پاکستان عوامی تحریک سندھ کی 30روزہ تقریبات ،ْ 15مارچ تک قائد ڈے تقریبات منعقد کی جائیں گی، الیاس مغل

اتوار 18 فروری 2018 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 67سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک آج(پیر) دنیا بھر میں قائد ڈے منائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،قبائلی علاقہ جات سمیت دنیا کے پانچوں بر اعظموں کے 115سے زائد ممالک میں سیمینارز،جلسے،کیک کٹنگ و دعائیہ دیگر تقریبات ہونگی جس میں قرآن خوانی ،صدقات ، دعائیہ تقریبات سمیت قومی سیاسی سماجی قائدین ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قومی سیاسی،سماجی،تعلیمی،قانونی ،عالمی امن ،بھائی چارے ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے ،دین اسلام کی ترویج و اشاعت و دیگر خدمات کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل کے مطابق قائد انقلاب کی سالگرہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک سندھ کی 30روزہ تقریبات جبکہ 15مارچ تک قائد ڈے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔کراچی کے تمام اضلاع ،ٹائونز اور پی ایس حلقوں کے دفاتر میںآج قائد ڈے کی تقریبات ہونگی جن میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :