رائوانوار تاحال مفرور، گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار

اب رائو انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کافیصلہ کیا ہے، رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں، پولیس

اتوار 18 فروری 2018 16:30

رائوانوار تاحال مفرور، گرفتاری کیلئے نئی حکمت عملی تیار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) نقیب اللہ محسود قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر رائوانوارتاحال مفرور ہیں ،پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔پولیس کے مطابق اب رائو انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کافیصلہ کیا ہے، رابطہ کاروں میں میڈیا کے کئی لوگ بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 13جنوری کے مقابلے سے پہلے اور بعد میں رائو انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے ، رائو انوار اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت سے بھی رابطے میں رہا۔

پولیس کے مطابق رائو انوارکے زیر استعمال 3 موبائل فون کے کالز ڈیٹا ریکارڈ کی چھان بین ہوگی، رائو انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی حاصل کرلی گئی ہے،مقابلے کے دن رائو انوار نے کس سے کیا گفتگو کی،سب کے بیانات قلمبند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :