Live Updates

بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے ،ْ پی ٹی آئی کی دشمنی میں منصوبہ پر تنقید ہورہی ہے ،ْ عمران خان

تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیے ،ْ بیان

اتوار 18 فروری 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے جس پر تنقید صرف اس لیے ہورہی ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ پی ٹی آئی نے شروع کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے ،ْ یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔

عمران خان نے کہا کہ منصوبے پرمحض اس لئے حملے کرنا کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا یہ کہاں کی عقلمندی ہے، ٹمبرمافیا نے سندھ اور پنجاب کے جنگلات پر قبضہ کرکے انہیں تباہ و برباد کردیا ہے، جبکہ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پرحملوں کے بجائے پنجاب اورسندھ کے جنگلات کی فکرکرنی چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :