مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سی آر پی ایف فرانسسیسی ساختہ بکتر بند گاڑیوں سے لیس

اتوار 18 فروری 2018 15:50

․ سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے احتجاجی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو فرانسیسی ساختہ بکتر بند گاڑیوں سے لیس کردیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ وہی گاڑی ہے جو اسرائیل فلسطین میں مظاہرین سے نمٹنے کے لیے استعمال کررہا ہے۔

(جاری ہے)

رینالٹ شیرپا نامی یہ گاڑی مکمل طورپر بند ہے اور اس میں باہر سے کچھ نہیں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ گاڑی میں بیٹھے اہلکار اندر لگے سکرین کے ذریعے باہر کا نظارہ دیکھ سکتے ہیں۔

گاڑی کے اندر چار اہلکار بیٹھ سکتے ہیں اور یہ 10کلوگرام آر ڈی ایکس کا دھماکہ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس گاڑی کو دوماہ پہلے کشمیر میں لایا گیااوربھارتی فورسز نے 13فروری کو کرن نگر سرینگر میںاس گاڑی کو پہلی بار منظرعام پر لایا جب سی آر پی ایف کے ایک کیمپ پر حملہ ہوا۔گاڑی کو چابی کے بغیر باہر سے نہیں کھولا جاسکتا ۔ یہ مکمل طورپر خودکار ہے اور ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔ یہ گاڑی خراب سڑک اور کیچڑ میں بھی بآسانی چل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :