لاہور ، تجاوزات کی روک تھام کیلئے بھار ی جرمانے اور سخت سزائیں تجویز کی جا ئیں ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 18 فروری 2018 15:50

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے حکومت سے تجاوزات کی روک تھام کیلئے بھاری جرمانے اور سخت سزائیں تجویز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرف فوری پیشرفت کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انار کلی سمیت دیگر مارکیٹوں میں تجاوزارت کی بھرمار کی وجہ سے جہاں امن و امان اورٹریفک مسائل کا سامنا ہے وہیں ٹیکس دینے والے تاجروں کا کاروبار ہو کر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مطالبہ ہے کہ تمام مارکیٹوںمیں بلا تفریق آپریشن شروع کیا جائے جس کے لئے تاجرہر ممکن تعاون کریں گے۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے آغاز سے قبل ایسے اقدامات تجویز کئے جائیں تاکہ یہ دوبارہ قائم نہ ہو سکیں ۔اس کے لئے نہ صرف بھاری جرمانے بلکہ سخت سزائیں رکھی جائیں اوران پر بلا تفریق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات پیش کرنے کیلئے تاجروں کا وفد جلد وزیر بلدیات منشا اللہ بٹ اورلارڈ میئر لاہور کرنل مبشر جاوید سے بھی ملاقات کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :