متعلقہ ادارے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، صدر لاہور چیمبر

اتوار 18 فروری 2018 15:50

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، وہ عدنان خالد بٹ کی سربراہی میں صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ ملک طاہر جاوید نے وفد کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر پہلے ہی پوری طرح فعال ہوکر صنعت و تجارت کے لیے کام کررہا ہے اور اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

عدنان خالد بٹ نے لاہور چیمبر کے صدر کو ریفنڈز میں تاخیر،ایس آر او 1125اور بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کے متعلق تفصیلات بتائیں۔، ریفنڈز میں تاخیر کی وجہ سے صنعتیں مالی مشکلات سے دوچار ہیں لہذا ریفنڈز جتنی جلد ممکن ہو ادا کیے جائیںاور جن صنعتکاروں کے ریفنڈز پرانے ہیں انہیں پہلے ادا کیے جائیں۔، ملک طاہر جاوید نے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی گیس کی قیمتیں کم اور ایک مخصوص عرصے کے لیے منجمند ہونی چاہئیں تاکہ کاروباری منصوبہ بندی بہتر انداز میں کی جاسکے، انہوں نے صنعتکاروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں درپیش مسائل حل کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :