12سالہ لڑکے کی فائرنگ سے تین سالہ بچہ جاں بحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 15:38

12سالہ لڑکے کی فائرنگ سے تین سالہ بچہ جاں بحق
لاہور (ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء )لاہور میں 12سالہ بچے سے گولی چل گئی۔گولی لگنے سے تین سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں 12سالہ لڑکے سے گولی چل گئی ۔گولی لگنے کے باعث تین سالہ اسد علی جاں بحق ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد علی گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسے گولی لگ گئی۔

(جاری ہے)

تین سالہ بچے کو گولی مارنے کے بعد کم عمر ملزم فرار ہو گیا۔

اسد علی کے گھر صف ماتم بچھ گیا۔ننھے مقتول کے ماں باپ غم سے نڈھال نظر آئے۔اسد علی کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے فیروز پور روڈ بلاک کر دی ہے جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخر اتنے چھوٹے بچے کے پاس پستول کہاں سے آئی ہے۔جبکہ پولیس کھوج لگا رہی ہے کہ اتنے کم عمر بچے کے ہاتھ میں پستول کہاں سے آئی ہے۔