آزاد جموں وکشمیر کونسل کی تحلیل کی خبریں آنے کے بعد آزاد جموں وکشمیر سیکرٹریٹ اور اسکے ذیلی حسابات ، آڈٹ اور ان لینڈ ریونیو کے ملازمین میں اضطراب پیدا ہو گیا

اتوار 18 فروری 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)آزاد جموں وکشمیر سیکرٹریٹ ،حسابات ، آڈٹ اور لینڈ ریونیو ملازمین کا اجلاس ، ملازمین کی کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں پر شدید تنقید ،کشمیر کونسل اسلام آباد سیکرٹریٹ کے حقوق کے تحفظ کیلئے مشاورتی اجلاس اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے اور ان کا ساتھ دینے کیلئے آئندہ دو سے تین روز میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیر کی جانب سے آزاد جموں وکشمیر کونسل کی تحلیل کی خبریں آنے کے بعد آزاد جموں وکشمیر سیکرٹریٹ اور اسکے ذیلی حسابات ، آڈٹ اور ان لینڈ ریونیو کے ملازمین میں اضطراب پیدا ہو چکا ہے کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی خبر آنے کے بعد محکمہ حسابات آزاد جموں وکشمیر کے ملازمین نمائندگان کے ہنگامی اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں ملازمین نے کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے اپنے ذیلی دفاتر کے ملازمین کے ساتھ متعدد نا انصافیوں پر شدید تنقید کی تاہم اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ جملہ ملازمین کشمیر کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد کے حقوق کے تحفظ اور ان کا ساتھ دینے کیلئے مشاورت اجلاس اور حتمی لائحہ عمل آئندہ چند دنوں میں طے کرینگی-