ایکٹ 74میں ترامیم اور کشمیر کونسل کے اختیارات کی ریاست کی منتخب حکومت کو منتقلی کا عوام سے مسلم لیگ ن نے وعدہ وفا کر کے دکھا نا ہے‘وزیرتعلیم

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ریاستی حکومت کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے عوامی خواہشات کے مطابق جرات مندانہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 18 فروری 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ ایکٹ 74میں ترامیم اور کشمیر کونسل کے اختیارات کی ریاست کی منتخب حکومت کو منتقلی کا عوام سے مسلم لیگ ن نے وعدہ وفا کر کے دکھا نا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں ریاستی حکومت کو بااختیار اور باوقار بنانے کیلئے عوامی خواہشات کے مطابق جرات مندانہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے نتائج بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گے گزشتہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے جو بھی وعدے کئے ان پر من و عن بتدریج کام کر کے دکھا رہے ہیں بعض نا عاقبت اندیش اپنی سیاست چمکانے کیلئے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں لیکن وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت نے ریاستی عوام کی امنگوں کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ریاست میں اقرباء پروری ، پسند و ناپسند کا خاتمہ کر کے میرٹ بحال کیا گیا این ٹی ایس اور غیر جانبدار پبلک سروس کمیشن اس کی روشن مثالیں ہیں موجودہ دور میں گورننس کی صورتحال ماضی کی نسبت کئی گنا بہتر ہو چکی ہے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز فراہم کی جا رہی ہیںمیعاری تعلیم کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں پانچ سالوں کے دوران گزشتہ کئی سالوں کی پھیلائی گئی گندگی صاف کی ہے پانچ سال پہلے کے پاکستان اور موجودہ دور میں فرق نظر آرہا ہے جس طرح مسلم لیگ ن نے پاکستان میں ترقی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں اسی کے تسلسل میں آزادکشمیر کے عوام کو بھی گزشتہ حکومتوں اور موجودہ حکومت میں فرق دکھائی دے رہا ہے -