جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے آئینی اصلاحات کی حمایت کردی

اتوار 18 فروری 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے آئینی اصلاحات کی حمایت کردی۔گزشتہ روز جمعیت کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا قاری عبدالمالک توحیدی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا قاری محمد افضل خان،ضلعی امیر مولانا قاری عبدالماجد اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فاروق حیدر نے 12ویں آئینی ترمیم متفقہ منظور کروا کر سچے عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ختم نبوت قانون بننے کے بعد آزادکشمیر پراللہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہو رہی ہیں اور ہمارے ریاستی کام جلد حل ہونے کے قریب ہیں آزادکشمیر میں ایکٹ74میں ترامیم ناگزیر ہیں کشمیر کونسل کو آزادکشمیر پر مسلط کیے رکھا 56موضوعات میں سے 52پر اس کا قبضہ ہے ایسے حالات میں آزادکشمیر حکومت بااختیار نہیں ہے اس لیے حکومت کی جانب سے کونسل کے خاتمہ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔علماء نے کہا کہ ریاست میں جب تک حکومت بااختیار نہیں ہو گی کرپشن اور بدانتظامی کا خاتمہ ممکن نہیں اس لیے پوری پارلیمانی پارٹی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن سمیت پوری قانون ساز اسمبلی کو اس مسئلے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :