آزادکشمیر کی باغیرت عوام فاروق حیدر کے اس فیصلے کی پشت پر ہیں‘راجہ امداد علی طارق

اتوار 18 فروری 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ راجہ امداد علی طارق نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل خاتمہ کیلئے وزیراعظم راجہ فاروق حید رخان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،آزادکشمیر کی باغیرت عوام فاروق حیدر کے اس فیصلے کی پشت پر ہیں،چوہدری یاسین فرد واحد ہیں جو اپنی ذاتی انا کی تسکین کیلئے قومی مفاد کے خلاف بات کر رہے ہیں جس کی کوئی حیثیت نہیں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی حلقہ دو لچھراٹ نے کہا کہ فاروق حیدر نے ختم نبوت کیلئے قانون سازی کرکے سترسالہ دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے اور اب ریاستی تشخص کی خاطر ایکٹ 74میں ترامیم بھی انشاء اللہ ہو کر رہیں گی۔

موجودہ اپوزیشن نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیاپیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کشمیر کونسل کی مخالفت کی اور اب اپوزیشن میں اس کی حمایت کر رہی ہے دیگر جماعتوں نے حکومت کے اس اقدام کی مکمل حمایت کی ہے اور پوری مسلم لیگ ن وزیراعظم کی پشت پر ہے۔

(جاری ہے)

فاروق حیدر کے اقدامات سے ریاست میں خوشحالی ترقی آئے گی اور یہ بات چوہدری یاسین کو گوارہ نہیں جس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر نے اداروں کو مضبوط کیا پی ایس سی ،این ٹی ایس ،عدلیہ اصلاحات سمیت ملازمین کے مسائل حل کیے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی ہمیشہ ملازمین کو تنگ کیا گیا ان کا حق مارا گیا مگر اب ملازمین کو ان کے حقوق مل رہے ہیں اور آزادکشمیر کے عوام کو ان کے آئینی حقوق جلد ملنے والے ہیں۔