آزاد حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں‘زبیر عارفی

اتوار 18 فروری 2018 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)مسلم لیگ( ن) ضلع نیلم کے راہنما زبیر عارفی نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کی جانب سے کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں،کشمیر کونسل وائسرائے ہے خاتمہ لازم ہے،کشمیر کونسل میں نناوے فیصد ملازمین دیگر صوبوں کے ہیں ،کشمیریوں کے ٹیکس سے عیاشیاں کرنے والوں کو احتجاج زیب نہیں دیتا،سپیکر قانون ساز اسمبلی نے ایکٹ 74میں ترامیم کے لیے ناقابل تحسین کردار ادا کیا اور کر رہے ہیں ،شاہ غلام قادر نے کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے بھر پور کاوشیں کی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کونسل آزاد کشمیر کے لوگوں پر ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح حکمرانی کر رہی ہے وسائل کشمیریوں کے اور عیاشیاں کرنے والے کشمیر کونسل کے ملازمین ہیں کشمیر کونسل کو فوری طور پر آزاد حکومت کی تحویل میں دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کونسل کے خاتمے کے لیے جلد ریلیاں نکالی جائیں گی اور حکومت کے اس اقدام کی بھر پور طریقے سے حمایت کی جائے گی۔