ْ ایکٹ 74اور کشمیر کونسل کا خاتمہ کشمیری عوام کا مشترکہ مطالبہ ہے‘راجہ ابرار عارف ایڈووکیٹ

ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل کے بارے میں قائد عوام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے دلیرانہ موقف پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں،

اتوار 18 فروری 2018 15:10

گل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن لائرز ونگ راولپنڈی راجہ ابرارعارف ایڈووکیٹ نے کہاکہ ایکٹ 74اور کشمیر کونسل کا خاتمہ کشمیری عوام کا مشترکہ مطالبہ ہے۔

(جاری ہے)

ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل کے بارے میں قائد عوام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے دلیرانہ موقف پر ان کو سلام پیش کرتا ہوں، اگر اس تجویز پر عمل ہوتا ہے تو وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،کشمیر ی قوم اس اہم معاملے میں بلاامتیاز جماعتی وابستگی کے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کے ساتھ کھڑی ہے،اس اقدام سے کشمیر اور پاکستان کا رشتہ مزید مضبوط ہوجائے گا،اس سے کشمیر ی قوم کے اندر جو بے چینی پائی جاتی ہے اس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا،جو پاکستان اور کشمیر دنوں کیلئے سودمند ہے،ان خیالات کا اظہار نوجوان قانون دان سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن لائرز ونگ راولپنڈی راجہ ابرارعارف ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ایکٹ 74اور کشمیر کونسل کے خاتمے سے آزادکشمیر حکومت مزید با اختیار ہوجائے گی، جس سے خطے میں خوشخالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوجائیگا، کچھ لوگ اس حساس معاملے میں میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کشمیری قوم انہیں کبھی معاف نہیں کریں گئی، ان عناصر کو اپنے ناپاک مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گئی،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر ی اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر ی اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے پاکستانی کی بقا وسلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،پاکستان ہماری منزل ہے،پاکستان کی مضبوطی اور خوشخالی کے خاطر کشمیر ی ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایکٹ 74 اور کشمیر کونسل جیسے متنازعہ امور کو حل کر کے پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو مزید مضبوط بنایا جائے، آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی قیادت میں جس طرح عوام کی خدمت کر رہی ہے وہ قابل تعریف ہے،میرٹ کی بحالی اور این ٹی ایس کا قیام حکومت آزادکشمیر کی ایک تاریخی کارنامہ ہے،آزادکشمیر کی عوام وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد ومنظم ہی-