Live Updates

بلاول بھٹو عمران خان کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، عمران خان کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘آزاد علی تبسم

سندھ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، بلاول بھٹو اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں

اتوار 18 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کے نقش قدم پرچل رہے ہیں، عمران خان کا سیاسی مستقبل نہیں ،عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت کونقصان پہنچایا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، بلاول بھٹو اپنی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے کی طرف توجہ دیں، انتشار، افراتفری اور دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیںاوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔

ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ دھرناگروپ آج اپنی منفی سیاست کی بنا پر سیاسی میدان میں تنہا کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

عوام کی فلاح کے منصوبوں کی تیزرفتار اورشفاف تکمیل پر شکست خوردہ عناصر کو تکلیف ہے ۔ ملک بھر میں توانائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور خوشحالی آئے گی۔ مسترد شدہ سیاسی عناصر نے گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران افراتفری، منفی اور الزامات کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کیااور یہ عناصر خائف ہیں کہ اگر توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات