پاکستان جگمگا رہا اندھیرے ختم، لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ اور ملک ترقی کی راہ گامزن ہوچکا ‘پرویز ملک

ہماری حکومت پر تنقید کرنیوالوں کی کارکردگی صفر ، لودھراں کے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست جیتی‘خواجہ عمران نذیر

اتوار 18 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک سے اندھیرے ختم پاکستان جگمگا رہا ہے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا پانچ سال میںجن سے میٹرو نہیں بن سکی وہ لوگ اور کیا کریں گے،ہماری حکومت پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی صفر ہے، لودھراں کے ضمنی انتخابات میں خدمت کی سیاست کو کامیابی ملی ہے، جب پاکستان مسلم لیگ(ن)2013ء میں اقتدار میں آئی تو ملک میں ہر طرف لوڈشیڈنگ کے اندھیرے چھائے ہوئے تھے۔

دہشت گردی نے ملک کو گھیر رکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ارکا ن چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف ،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کوتوانائی بحران اوردہشت گردی جیسے مسائل سے نجات دلائی۔

آج ملک میں امن ہے اورلوڈ شیڈنگ تقریباً ختم ہوگئی ہے، زرداری نے اپنے دور حکومت میں بجلی کے منصوبے تو نہ لگائے لیکن پاکستان کی دولت کو ضرور لوٹا۔دوسری طرف خان صاحب کہتے ہے کہ ہم نے کے پی کے میں 74میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔خان صاحب عوام جاننا چاہتے ہیں کہ یہ بجلی چاند پر ہے یامریخ پر ،کیونکہ زمین پر تو یہ بجلی موجود نہیں، جھوٹوں کے آئی جی ہیں ، خیبر پی کے میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اور خوشحالی چاہتے ہیں اور ترقی و خوشحالی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کا محاسبہ انتخابات 2018ء میں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کرے گی،پاکستان کی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم تھی، اب بھی ہے اور رہے گی، ہمارے مخالفین بعض سیاسی عناصر نے ہمیشہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں کی ہیں اور اب بھی ایسے مذموم عزائم میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :