شیخوپورہ آمد پر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 14:55

شیخوپورہ آمد پر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18فروری 2018ء)شیخوپورہ کے جلسے میں مریم نوز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن شیخوپورہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے سے سابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے۔جلسہ کے لئے پنڈال سج چکا ہے اور شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔لیکن آج شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے میں مریم نواز کے لئے ایک خاص تحفہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے آج شیخوپورہ میں ہونے والے جلسے میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا۔جو کہ سات تولہ سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ تاج میں ایک ڈائمنڈ بھی لگایا گیا ہے جو بیش قیمت ہے۔آج ہونے والے جلسے میں مریم نواز کو صدر انجمن تاجران شیخوپورہ میاں محمد پرویز کی طرف سے سات تولہ سونے کا تاج پیش کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں پرویز نے کہا کہ تاج تقریبا 8 تولے سونے کا ہے جبکہ اس میں لگایا گیا ڈائمنڈ کافی مہنگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے لیڈر کیلئے یہ ہماری طرف سے تحفہ ہے اور تحفے کیلئے قیمت نہیں دیکھی جاتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تاج کی قیمت 13لاکھ روپے بنتی ہے۔
شیخوپورہ آمد پر مریم نواز کو سونے کا تاج پہنایا جائے گا