شیخوپورہ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 14:43

شیخوپورہ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال
شیخوپورہ(ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء ) سیاسی پارٹیوں کے جلسے جلسوں میں اکثر سرکاری وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے۔اور اسی طرح آج پھر شیخوپورہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں بھی سرکاری وسائل کا استعمال دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ کے ن لیگ جلسے میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔نواز شریف کے فلیکس لگانے کے لئے میونسیپل گاڑی کا استعمال کیا گیا ۔جب کہ جلسے کے لئے بجلی بھی سر عام چوری کی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ آج شیخوپورہ میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں سابق وزیر اعطم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز خطاب کریں گے۔جلسہ کے لئے پنڈال سج چکا ہے اور شرکا کی آمد کا سلسلہ بھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :