بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 14:20

بلین ٹری منصوبے کو پوری دنیا میں پزیرائی مل رہی ہے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18فروری 2018)عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری منصوبے کا آغاز کیا تھا ۔اس منصوبے کے تحت پورے صوبے میں ایک ارب درخت لگائے گئے تھے جو مستقبل میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے تھے مگر شروع دن سے ہی خیبر پختونخواہ حکومت کے مخالفین نے اس معاملے پر سیاست چمکائی۔

(جاری ہے)

بلین ٹری سونامی منصوبہ ہمارا فخر ہے۔

یہ پہلا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ ہے جواب ان لوگوں کیلئے جو اس منصوبے پر محض اس لئے حملے کررہے ہیں کہ اسے تحریک انصاف نے شروع کیا۔ تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم پر حملوں کی بجائے ہم پنجاب اور سندھ کے ان جنگلات کی فکر کریں جن پر ٹمبر مافیا قابض ہوکر درختوں کا صفایا کرچکا ہے۔