کراچی، ڈاکوں نے کار سوار کو لوٹا، گاڑی کے کیمرے سے فوٹیج بن گئی

ڈاکوئوں کے چہرے واضح ،ناظم آباداوررضویہ پولیس لوٹ مار سے بے خبر

اتوار 18 فروری 2018 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے سر راہ کار سوار کو لوٹ لیا جبکہ واردات کی فوٹیج کار میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلی، جس میں دونوں ڈاکوئوں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک کار سوار کے سامنے آئے جس میں موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھے ہوئے ڈاکو جوکہ شلوار قمیص میں ملبوس تھا نے اسلحہ نکالا اور چلتی ہوئی موٹرسائیکل سے اترکر اسلحہ لہراتے ہوئے ایک دم کار سوار کے سامنے آگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موٹر سائیکل اسٹارٹ رکھ کر فرار ہونے کے لیے تیار کھڑا تھا کار میں لگے کیمرے سے بننے والی اس فوٹیج کی مدد سے پولیس ڈاکوئوں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل اسی طرح کی ایک واردات کورنگی صنعتی ایریا میں کی جانے والی ڈکیتی کی واردات کار میں لگے کمیرے نے محفوظ کرلی تھی جس میں واردات کا طریقہ کار اسی طرح سے تھا جیسا کہ ناظم آباد میں ہونے والے اس ڈکیتی کی واردات میں استعمال کیا گیا ہے۔واردات سے متعلق ناظم آباد اور رضویہ تھانے سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں اب تک کسی کی جانب سے مذکورہ واردات سے متعلق رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :