رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ،موٹرسائیکلز کی پیداوار16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی

ہنڈا موٹرسائیکل کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی، پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن

اتوار 18 فروری 2018 14:10

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ،موٹرسائیکلز کی پیداوار16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) ملک میں رواں مالی سال موٹرسائیکلوں کی پیداوار7ماہ میں 16.91فیصد بڑھ کر 10لاکھ91ہزارہو گئی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران موٹرسائیکلز کی پیداوار میں 16.91 فی صد اضافہ ہوا، جولائی تا جنوری2017-18 کے دوران ملک میں موٹر سائیکلز کی پیداوار 10لاکھ 91 ہزار 555 یونٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 9 لاکھ 35ہزار951 یونٹس تھی، جنوری 2018 میں 1لاکھ 50 ہزار750 موٹرسائیکلزتیار کی گئیں۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہنڈا موٹرسائیکل کی پیداوار جولائی تاجنوری 18.38 فیصد بڑھی جبکہ سوزوکی کی پیداوار میں 11.17 فیصد کا اضافہ ہوا، ڈی وائی ایل موٹر سائیکلز کی پیداوار کم ہوئی۔

متعلقہ عنوان :