ای سی او،سی سی آئی کا ایگزیکٹو اجلاس 5مارچ کو تہران میں ہوگا

ایف پی سی سی آئی اور ای سی او چیمبرز کے صدر غضنفر بلور صدارت کر یں گے

اتوار 18 فروری 2018 14:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی (ایف پی سی سی آئی)کے صدر اور ای سی او چیمبرز آف کامرس کے صدر غضنفر بلورایران کے دارالحکومت تہران میں5 ما رچ کو ای سی او چیمبرز آف کامرس کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کر ینگے ،ای سی او چیمبرز آف کامرس اقتصادی تعاون کی تنظیم کا ذیلی ادارہ جو کہ 1990سے 10ممبر ممالک کی پرائیویٹ سیکٹر کی نما ئندگی کر تا ہے ،علاقا ئی سطح پر تجا رتی سہولتیں ، ٹرا نسپورٹیشن ، سیا حت ، صنعت ، سرمایہ کا ری،ایس ایم ایز اور کا روباری خواتین کی حوصلہ افزائی میں 10ممالک کے ما بین تعلقا ت اور تجا رت کو فر وغ دینے کیلئے ای سی او،سی سی آئی کی مخصو ص کمیٹیا ں پچھلے کئی سال سے کا م کر رہی ہیں ،واضح رہے کہ ایگز یکٹو کمیٹی کے اجلاس سے قبل ای سی اوچیمبرکی 6مخصو ص کمیٹیو ں کے اجلا س بھی ہو نگے جن میں علاقا ئی سطح پر مو جو د ہ صورتحال پر غور کیا جا ئیگا اور نئی حکمت عملی اور لا ئحہ عمل طے کیے جا ئینگے ،اس اجلا س سے پہلے 6 مختلف مو ضو عات پر خصو صی اجلاس ہوگا جس میں تجا رتی سہو لیات ، ٹر انسپورٹ ،سیا حت ، انڈسٹری ، سر مایہ کار ی ، ایس ایم ایزکی ترقی اور خواتین کی صنعتیں جیسے مو ضو عات شامل ہیں۔