آٹھویں کلاس کے طالب علم کی دو کمسن بچیوں سے سکول میں زیادتی کو کوشش

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 13:48

آٹھویں کلاس کے طالب علم کی دو کمسن بچیوں سے سکول میں زیادتی کو کوشش
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 18فروری 2018ء)فیصل آباد کی نواحی تھانہ چک جمرہ کے علاقے میں 8ویں جماعت کے طالب علم نے پہلی کلاس کی دو کمسن طالبات کو نیم عریاں کرکے زیادتی کی کوشش کی۔دونوں طالبات نے رو رو کر زیادتی کی کوشش ناکام بنادی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بچوں کے ورثہ نے سکول کے سربراہ اور دیگر سٹاف پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چک نمبر 190 کراڑی کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میں بچے پیپرز دے رہے تھے اور کچھ بچے کھیل کود میں مصروف تھے کہ آٹھویں کلاس کا طالب علم و بلال دو طالبات زہرہ اور کشف کو سکول کے کلاس روم میں لے گیا۔

اور دونوں کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔جب بچیوں کی رونے اور چیخنے کی آوازیں آنے لگیں تو ان کے والدین کے کلاس روم پہنچنے پر ملزم بلال فرار ہو گیا ۔سرکلر ڈی ایس پی ملک خالد اور ایس ایچ او ظفر اقبال باقی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ حالات پر قابو پاتے ہوئے مظاہرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔