نواز شریف کی تقریر کے دوران غریب عوام کیسے روتی رہی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نواز شریف پر سخت تنقید شروع ہوگئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 13:34

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18فروری 2018) نواز شریف کی تقریر کے دوران غریب عوام کیسے روتی رہی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نواز شریف پر سخت تنقید شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نواز شریف لودھراں کے عوام کا الیکشن جتوانے پر شکریہ ادا کر رہے ہیں۔نواز شریف تقریر کے دوارن کہتے ہیں کہ لودھراں کے عوام کا منہ چومنے کا دل چاہتا ہے۔

لیکن تقریر کے دوران غریب عوام روتی ہوئی نظر آئی۔نواز شریف روتی ہوئی غریب عوام کو خاموش ہونے کا کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں جتنے بھی غریب لوگ ہیں ان کو گھر کی دہلیز پرانصاف دیا جائے گا۔شہباز شریف جگہ جگی جا کر ہیلٹھ کارد دے رہے ہیں۔تا کہ غریب آدمی کو علاج معالجے کی سہولت ملس کے لیکن اس دوران غریب لوگ روتے ہوئے نظر آئے اور وناز شریف سے کہتے رہے کہ ہمار ی مدد کریں۔

(جاری ہے)

نواز شریف جب غریب لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات دینے کی بات کر رہے تھے تو اس دوران وہیل چئیر پر موجود ایک معذور شخص اس بات کی دہائی دیتا رہا کہ اس وقت میں جس وہیل چئیر پر موجود ہوں وہ میں نے بکری بیچ کر لی ہے۔معذور شخص کا کہنا تھا کہ کیا نواز شریف کو اس بات کا علم بھی ہے کہ غریب کے گھر میں کھانا پکتا ہے یا نہیں پکتا۔غریب عوام کے شدید احتجاج کے باعث نواز شریف تقریر ختم کر کے وہاں سے چل دئیے۔ویڈیوآپ بھی ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :