چیف جسٹس انسانی ہمدردی کے تحت عدالت عظمی شرجیل میمن کو جیل منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں،ْ ناصر حسین شاہ

اتوار 18 فروری 2018 13:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت عدالت عظمی شرجیل میمن کو جیل منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن کیلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل نیب عدالت کے حکم پر کی گئی، میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کے مکمل معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر آپریشن کرانے کا مشورہ دیا ہے۔

بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر شرجیل میمن کو آپریشن کے مرحلے سے نہ گزارا گیا تو وہ مکمل معذوری کی طرف جاسکتے ہیں، میڈیکل بورڈ نے جناح پوسٹ گریجویٹ ہسپتال اور سائوتھ سٹی ہسپتال کو سفارش بھی کی کہ شرجیل میمن کے آپریشن کیلئے فوری انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :