معروف اینکر پرسن پیا گھر سدھا گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 13:12

معروف اینکر پرسن پیا گھر سدھا گئیں
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18فروری 2018) معروف اینکر پرسن پیا گھر سدھا گئیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے مخصوص انداز کی وجہ سے شہرت پانے والی معروف اینکر پرسن رابعہ انم پیا گھر سدھا گئیں ۔رابعہ انم کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔جس میں بڑی تعداد میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور رابعہ انم اور ان کے شوہر عبید رحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر بھی رابعہ انم کی شادی کی تصاویر کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔رابعہ انم کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر رابعہ انم کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لئے نیک خواشہات کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر رابعہ انم اور عبید رحمان کی جوڑی کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ رابعہ انم اینکر پرسن ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیوٹی سیلون بھی چلا رہی ہیں۔
معروف اینکر پرسن پیا گھر سدھا گئیں