میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 13 افراد ہلاک،12زخمی

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدادکی فراہمی کے لیے لینڈ کررہاتھا،صدرکا واقعے پرافسوس

اتوار 18 فروری 2018 13:10

میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے 13 افراد ہلاک،12زخمی
میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) میکسیکو میں جمعے کے روز ریاست اوکساکا کے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ہیلی کاپٹر پر میکسیکو کے وزیر داخلہ الفونزو راویٹے پریڈا اور اوکساکا کے گورنر الجانڈرو موراٹ بھی سوار تھے ۔ وہ دونوں زخمی ہونے والے ایک درجن افراد میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ان دونوں کو معمولی زخم آئے ۔اسی بیان میں کہا گیا کہ 12 افراد حادثے کے وقت ہلاک ہوئے جب کہ 13 واں شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔میکسیکو کے صدر اانریک پینا نیٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اتر رہا تھا۔صدر کے ٹویٹ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :