نیٹو سربراہ کا یوکرائن کے لیے اقوام متحدہ کے مشن پر شکوک و شبہات کا اظہار

یوکرائن کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے، ڑینس اسٹولٹن برگ

اتوار 18 فروری 2018 13:10

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینس اسٹولٹن برگ نے یوکرائن میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی تعیناتی کے امکانات پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یوکرائن کے مشرقی حصوں میں قیام امن کی بابت پیش رفت جمود کا شکار ہے۔

اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی اس تجویز کا ذکر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مشرقی یوکرائن میں اقوام متحدہ کا امن مشن تعینات کیا جانا چاہیے۔ گابریل کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کوئی مشن تعینات ہوتا ہے اور اپنا کام کامیابی سے کرتا ہے، تو روس پر عائد یورپی پابندیوں میں نرمی کا آغاز ممکن ہے۔