خلیجی ملک پر امریکی ڈرون حملہ

اتوار 18 فروری 2018 13:10

خلیجی ملک پر امریکی ڈرون حملہ
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جہادی مارے گئے۔دونوں جہادی ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یمنی سیکورٹی فورسز کے ایک سینئرعہدیدار نے بتایاکہ یمن کے وسطی علاقے میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ جہادی مارے گئے ۔

یمنی سکیورٹی افسر کے مطابق امریکی ڈرون نے ان شدت پسندوں پر اس وقت حملہ کیا، جب وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں سے القاعدہ کا ایک مقامی کمانڈر ابوحسین الثریا بھی تھا۔

متعلقہ عنوان :