کشمیرکونسل کے خاتمے کے اقدامات وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا تاریخ کا اہم کارنامہ ہے‘راجہ انصر منظور

اتوار 18 فروری 2018 13:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ ن ضلع ہٹیاں بالا کے سیکرٹری جنرل راجہ انصرمنظور نے کہا کہ کشمیرکونسل کے خاتمے کے اقدامات وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا تاریخ کا اہم کارنامہ ہے،مگراپوزیشن لیڈر چوہدری یسین ایک ڈپٹی سیکرٹری کی فون کال پرجاکر اس کے خاتمے کے خلاف تقریریں کررہے ہیں،ان کوایسے اقدام پر مستغفی ہوجانا چاہیے اور شرم سے ڈوب مرنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ صدر پی پی چوہدری لطیف اکبر وضاحت دیں کہ ان کے اپوزیشن لیڈرکا جانا کیا پارٹی پالیسی ہے یا وہ اس اقدام کی حمایت و مخالفت کرتے ہیں-

متعلقہ عنوان :