ممبر قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بعض لوگوں کو تکلیف شروع ہو گئی ہے‘صاحبزادہ عمران پذیر

اتوار 18 فروری 2018 13:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) حلقہ نمبر چھ کے راہنما صاحبزادہ عمران پذیر نے کہا کہ ممبر قانون سازاسمبلی حلقہ نمبر چھ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر بعض لوگوں کو تکلیف شروع ہو گئی ہے اور درد کی حالت میں ڈاکٹر صاحب کے خلاف اٹوٹ بٹنگ قسم کی بیان بازی کر رہے ہیں جس سے ڈاکٹر صاحب کا تو کچھ نہیں جاتا البتہ مخالفین کی بوکھلاہٹ کا ضرور اندازہ ہو رہا ہے الیکشن سے قبل تو عوام کو یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ ہم وزیراعظم بننے جا رہیہیں لیکن ایسا ممکن نہ تھا البتہ کچھ سادہ لوح لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید حلقہ 6 کی سیٹ کسی کی جاگیر بن چکی ہے جبکہ ایسا بھی نہ تھا وقت نے سارے فرعونی داعوے جھوٹے ثابت کیے اب ڈاکٹر صاحب کے ڈیڑہ سالہ عرصہ اقتدار نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وزارت تو بڑی چیز ہوتی ہے اگر ایماندار ایم ایل اے ہی ہو تو بھی گراونڈ پر کام نظر آتا ہے جس کی مثال آج لمنیاں روڈ کا کام اور دیگر حلقہ میں وہ منصوبے ہیں جو صرف ایم ایل اے فند سے دیے گئے ہیں اب الٹی پلٹی باتیں کر کے یا ڈاکٹر صاحب کی کردار کشی کر کے عوام کو کبھی بھی نہیں ورغلایا جا سکتا اب برداشت کرو ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :