بھارت مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوںکے ذریعے کشمیری عوام کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دے کرحل کرے‘ملک محمد یوسف ایڈووکیٹ

عالمی برادری اوراقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیںبھارتی افواج کی طرف سے سنائپرگن کے ذریعے معصوم اورنہتے شہریوںکوٹارگٹ کرنا درندگی کی بدترین مثال ہے

اتوار 18 فروری 2018 13:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما،امیدواراسمبلی ملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت مسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوںکے ذریعے کشمیری عوام کوان کاپیدائشی حق خودارادیت دے کرحل کرے اورسرحدی تنازعات کوپیچیدہ کرنے اورلائن آف کنٹرول پرآبادشہریوںپرفائرنگ اورگولہ باری کے سلسلے کوفی الفوربند کرے عالمی برادری اوراقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیںبھارتی افواج کی طرف سے سنائپرگن کے ذریعے معصوم اورنہتے شہریوںکوٹارگٹ کرنا درندگی کی بدترین مثال ہے جنوبی ایشیاء کاخطہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عدم استحکام کاشکارہورہاہے بھارتی فوج بزدل فوج فوج ہے جولائن آف کنٹرول کے معصوم اورنہتے شہریوںبالخصوص سکول کے بچوںکونشانہ بنارہاہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیںنہتے اورمعصوم شہریوںپراندوہناک مظالم ڈھارہی ہے دنیامیںکہیںبھی ایسی مثال نہیںملتی کہ کوئی فوج نہتے اورمعصوم شہریوںبالخصوص سکول کے بچوںاورایمبولینسزکونشانہ بنائے ،آزادکشمیرکے عوام کی بلاتخصیص خدمت ہی وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی حکومت کی اولین ترجیح ہے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آزادکشمیرمیںمثالی تعمیروترقی اورگڈگورننس کویقینی بنانے کے لیے جملہ میسروسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ عوام کے معیارزندگی کوبہتربنانے میںمددمل سکے حلقہ نمبرایک کوٹلی کے اندراس وقت بلاتخصیص میگاپراجیکٹس پرکام جاری ہے جن کی تکمیل سے حلقہ ایک کے عوام کی مایوسیاںدورہونگی مسلم لیگ ن کی حکومت پورے آزادکشمیربالخصوص حلقہ ایک کوٹلی کوماڈل حلقہ بنائے گی پاکستان وآزادکشمیرکے عوام اپنی سرزمین کابھرپوردفاع کرنابخوبی جانتے ہیںاوروہ پاکستان کی بہادرافواج کے شانہ بشانہ ملکی سالمیت کے لیے بھرپورکرداراداکریںگے بھارت مظالم اورآزادکشمیرمیںسویلین آبادی پرگولہ باری کرکے غیورکشمیریوںکے جذبہ حریت کوسردنہیںکرسکتاانشاء اللہ تعالیٰ مقبوضہ کشمیربہت جلدبھارتی چنگل سے آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا-ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی سنگین خلاف ورزی کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے پارٹی کارکنوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے بھارت ایک منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیرمیںآبادی کاتناسب تبدیل کررہاہے بھارت نے 7لاکھ سے زائدفوج مقبوضہ کشمیرمیںداخل کی ہوئی ہے عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے۔

بھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتاکشمیری اپنے بنیادی حق آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فوج آئے روز کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںکیری ڈبہ کوٹارگٹ کیاگیاجس سے 28سالہ سرفرازشہیدہواانہوںنے کہاکہ بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرآئے روزبلااشتعال فائرنگ کرکے نہتے اورمعصوم کشمیریوںکوشہیدکررہاہے اقوام متحدہ اورعالمی برادی اس سنگین صورتحال کافوری نوٹس لیںاوربھارتی افواج کی بربریت کاسلسلہ رکوانے کے لیے اپناکرداراداکریں۔

انہوںنے کہاکہ حلقہ نمبرایک کوٹلی کے اندرتعمیراتی کام اپنے مقررہ وقت پرپایہ تکمیل کوپہنچیںگے ن لیگ کی حکومت نے الیکشن کے دوران عوام سے جوبھی وعدے کئے تھے ان پرمن وعن عمل درآمدجاری ہے ہماری حکومت ہوائی اعلانات کی قائل نہیںانشاء اللہ تعالیٰ ہماری حکومت کے اورمنصوبے زمین پرنظرآنے سے مخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :