معاشرے کو اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بنانے کیلئے علماء کرام عوام میں گناہ سے نفرت اور نیکی کا شعور پیدا کریں‘حاجی نذیر احمد انصاری

تمام معاشرتی برائیوں کی جڑ فکر آخرت کا فقدان ہے فکر آخرت روحانی اور اخلاقی قدروں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے

اتوار 18 فروری 2018 13:10

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)معاشرے کو اسلامی تعلیمات کا گہوارہ بنانے کیلئے علماء کرام عوام میں گناہ سے نفرت اور نیکی کا شعور پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فکر آخرت مومن کی سیرت و کردار میں حسن پیدا کرتی ہے موت کو یاد رکھنے سے انسان گناہوں کی لذت سے محفوظ رہتا ہے،تمام معاشرتی برائیوں کی جڑ فکر آخرت کا فقدان ہے فکر آخرت روحانی اور اخلاقی قدروں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیب انسان کو دنیاوی لذتوں میں گرفتار کرکے خواہشات کا مریض بنا دیتی ہے جبکہ اسلامی تعلیمات میں دنیا پر آخرت کو ترجیح دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ فکر آخرت کا تصور انسان کے اندر جواب دہی کا احساس پیدا کرتا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے ہر ذی روح کو اس کاذائقہ چکھنا ہے علماء کرام عوام میں گناہ سے نفرت اور نیکی کا شوق پیدا کریں تاکہ معاشرے کو سنوارہ اور سدھارا جائے۔