اسلام ملک میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں سوار تمام مسافر جاں بحق

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 12:59

اسلام ملک میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں سوار تمام مسافر جاں ..
ایوان (ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء ) ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔طیارے میں عملے سمیت66 مسافر سوار تھے۔ایران میں مسافر طیارہ اندرون ملک پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو ا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ تہران سے جنوبی مغرب شہر یسوج جا رہا تھا۔اور پرواز سے کچھ دیر بعد ہی طیارہ کا رابطہ ریڈار سے منقطع ہو گیا تھا۔۔ایرانی طیارہ اصفہان کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔جب کہ خراب مسوسم کے باعث ہیلی کاپٹر کو حادثے کی جگہ پہنچنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ایرانی حکام کی طرف سے بھی طیارے حادثے کا تصدیق کر دی گئی ہے۔