باغبان بیرکے پھل کو نقصان سے بچانے کیلئے مکھی کا بروقت تدارک کر یں،ماہرین زراعت

اتوار 18 فروری 2018 12:40

قصور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ باغبان و کاشتکار بیرکے پھل کو نقصان سے بچانے کیلئے پھل کی مکھی کا بروقت تدارک یقینی بنائیں کیونکہ آج کل کے ایام میں پھل کی مکھی بیرپر حملہ آورہوکر فصل کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بہارکے آغاز کے موقع پر پھل کی مکھی بیر کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے کیونکہ اس کا حملہ پھل کی بڑھوتری کے مراحل میں ہوتاہے۔ ماہرین زراعت نے کہا کہ مکھی پھل میں سوراخ کرکے بیرکے اندر انڈے دیتی ہے اور اسکے بچے پھل کی شکل کو خراب کردیتے ہیں‘ پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے باغات میں جنسی پھندے لگائے جائیں اور متاثرہ پھل کو توڑ کر زمین میں دبادیاجائے۔

متعلقہ عنوان :