تعلیم کا مقصد معاشرے کے ہر فرد میں احساس تمدنی پیداکرناہے ‘ڈاکٹر محمد یوسفزئی

اتوار 18 فروری 2018 12:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یو سفزئی نے کہا ہے کہ معاشرے میں موجود برائیوں کو ختم کرنا اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ سکائوٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے، تعلیم کا مقصد معاشرے کے ہر فرد میں احساس تمدنی پیداکرناہے اور اس سلسلے میں سکائوٹس کا کردار نمایاں ہے، سکائوٹ کا مقصد لوگوں کی خدمت کرناہے،وہ فرنٹیئر ماڈل سکول اینڈ کالج طورو مردان میںقائد اعظم سکائوٹ بیج اور فرسٹ ایڈ بیج کے تین روزہ کیمپ کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

تقریب سے صوبائی سکائوٹ سیکرٹری امتیاز خان،اے ڈی او سپورٹس حاجی نور رحمان، کیمپ کوارڈینٹر فدامحمد اور عمر زادہ افغان نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر محمد یوسف نے کہا کہ سکائوٹس کیمپ کے انعقاد کا مقصدطلباء کو جسمانی ورزش کی اہمیت سے روشناس کروانا اور کسی بھی ناخو شگوار واقعہ کے رونماء ہونے پر طبی امداد اور سمیت شعبہ جاتی امور کی انجام دہی سے متعلق معلومات کی فراہمی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے استحکام اور تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور امن کا پیغام لیکرسکائوٹس کے فروغ کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم اور صحت کے ساتھ ساتھ صحتمندانہ کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کریں جس سے معاشرتی برائیوں سے نجات ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں بنتی ہے آج کے بچے مستقبل کے معماران قوم ہیں اور انہیں اپنے ملک وقوم کا نام روشن کرنے کیلئے دن رات محنت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :