ہوم اکنامکس کالج میں بچوں کے تحفظ بارے آگاہی واک کا اہتمام

اتوار 18 فروری 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)کالج آف ہوم اکنامکس کے ہیومن ڈویلپمنٹ سٹڈیز سنٹرکے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں کالج کی فیکلٹی‘ طالبات‘ نرسری سکول کے بچوں اور معاون عملے نے شرکت کی‘ کالج سے باہر روڈ نمبر 2تک منعقدہ واک کی قیادت کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سیدہ کنیزفاطمہ اور سینئر معلمات نے کی‘ واک کے شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر بچوں کے تحفظ کے حوالے سے کلمات درج تھے‘ شرکاء نے معصوم زینب اور انسانیت سوزظلم کاشکار ہونے والے دوسرے بچوں کی تصاویربھی اٹھارکھی تھیں۔