نارتھ ویسٹ سکول میں ریسرچ ڈے کا انعقاد

اتوار 18 فروری 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن میں پہلے ریسرچ ڈے کا انعقاد کیاگیا ،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرارشد جاوید نے تقریب کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسن خان اور نارتھ ویسٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق ہاشم نے بھی خطاب کیا‘ تقریب میں طلباء نے بیس ریسرچ پیپرزپیش کیے جس کے بعد کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے‘ تقریب کے مہمان خصوصی کنٹرولر امتحانات کرنل بختیار تھے جبکہ یونیسف کے چیف ڈاکٹر جمیل بھی اس موقعے پر موجود تھے‘ شرکاء نے تقریب کے انعقاد کونارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے لئے خوش آئنداوراعزازقرار دیا۔