قومیں تعلیم کے ذریعے ترقی کرتی ہیں ‘فضل قاسم

اتوار 18 فروری 2018 12:40

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء) مردان کے نجی تعلیمی ادارے پیلکس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او فضل قاسم اورڈائریکٹر نرگس قاسم نے کہا ہے کہ قومیں تعلیم کے ذریعے ترقی کرتی ہیں،ہمیں اپنے نوجوانوں اور طلباء کیلئے کام کرنے پرخوشی ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ادارے کے زیر اہتمام ’’ غربت ہر مسئلے کی جڑ‘‘ کے عنوان سے تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میںدئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر طالبات میں سرٹفیکٹ اور ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے نے نوجوانوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں طلباء پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ کتاب سے دوستی کرکے پڑھائی پر ز یادہ توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ملک اور معاشرے کی خدمت کر سکیں ، ادارے میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے مابین زہنی صلاحیتوں اور قابلیت کے حوالے سے مزید پروگرامات کا انعقاد بھی کیا جائیگا تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ذہنوں کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لیے انھیں تحفظ اور محبت کا احساس دلانا بہت ضروری ہے۔ اس سے ان کے دماغ کے ساتھ رابطہ زیادہ بہتر ہوتا ہے اور وہ زیادہ اچھی طرح چیزیں سیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :