ہم نصابی سرگرمیاں مثبت پہلو رکھتی ہیں ، غلام الرحمان

اتوار 18 فروری 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)جامعہ عثمانیہ پشاور کے مہتمم اور سابق چیئر مین نفاذ شریعت کونسل مفتی غلام الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیاں مثبت پہلو رکھتی ہیں، ان سے طلبہ کی فکری اور تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں اور زندگی کے مختلف چیلنجز کامقابلہ کرنے کیلئے انہیں تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ عثمانیہ پشاور نوتھیہ کیمپس اورنیو کیمپس گلشن عمر کے طلبہ کے مابین عربی زبان میں مقابلہ جیتنے والو ں کیلئے منعقدہ تعلیمی ٹور کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ دینی مدارس میں اس رجحان کو عام کرنا ہوگا اور مدارس میں اس بارے میں مکمل منصوبہ بندی ہونی چاہیے تاہم یہ سرگرمیاںشرعی حدود کے اندر اور تہذیب وتمدن کی آئینہ دار ہوں۔ تقریب میں جامعہ عثمانیہ پشاور کے ناظم تعلیمات اور ناظم وفاق المدارس خیبر پختونخوا مولانا حسین احمد اور کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر عثمانیہ چلڈرن اکیڈمی کے طلبہ نے مختلف تعلیمی خاکے بھی پیش کیے جس کو حاضرین نے سراہا۔