الخدمت فائونڈیشن نے گذشتہ سال میں 2323یتیم بچوں کی کفالت کی

اتوار 18 فروری 2018 12:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2018ء)الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخوانے گزشتہ سال صوبہ بھر میں 2323 یتیم بچوں کی کفالت کی جس پر 106.5 ملین روپے اخراجات آئے۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے ترجمان نورالواحدجدون کے مطابق صوبے کے 21اضلاع اور ایجنسیوں میں فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 2084یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت ان کے گھروں پر کی گئی ہے جبکہ تین اضلاع پشاور،مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں الخدمت فائونڈیشن کے تحت قائم آغوش ہومز میں 239بچوں کی کفالت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 349بچوں کا اضافہ ہوا۔صوبے کے مختلف اضلاع میں الخدمت کے فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت زیر کفالت یتیموں میں 1831بچے اور492بچیاںشامل ہیں جبکہ آغوش الخدمت ہوم پشاور میں 98،آغوش الخدمت ہوم مانسہرہ میں 90اور آغوش الخدمت ہوم ڈیرہ اسماعیل خان میں 49بچوں کی کفالت جاری ہے۔