پی ایف سی کا وفد اپریل میں دولت مشترکہ کے بزنس فورم میں شرکت کرے گا
پاکستان بانی ممبر ہونے کے ناطے دولت مشترکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے یہ مناسب وقت ہے کہ ہم دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت بالخصوص یورپی یونین سے برطانوی انخلاء کے بعد کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں سربراہ پاکستان فرنیچر کونسل میاں محمد کاشف اشفاق
اتوار 18 فروری 2018 12:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انٹرا کامن ویلتھ تجارت اس وقت 19 فیصد ہے جس میں اضافے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، وفدان کی سربراہی میں بزنس فورم میں شرکت کرکے اپنے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بھرپور کوششیں کرے گا۔
میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ پی ایف سی کے اس کاروباری دورے سے دولت مشترکہ کے ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش، مہارتوں کے اشتراک، پالیسیوں، اقتصادی مطالعہ اور بزنس پروموشن کے مواقع میسر آئیں گے۔ وفد یورپی ممالک میں غیر ملکی کاروباری شخصیات ، محققین اور سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست ملاقاتیں کر کے سرمایہ کاروں کو فعال اقتصادی حکمت عملی کو فروغ دینے اور مشرکہ منصوبوں کیلئے ان کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور دولت مشترکہ ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بڑی گنجائش موجود ہے اور پاکستانی کاروباری برادری کو اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں محمد کاشف اشفاق نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جس میں برآمدات 4.3 ارب امریکی ڈالر اور درآمدات 6 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں۔ دولت مشترکہ بزنس فورم دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا لازمی حصہ ہے جس میں کاروباری رہنماؤں، صنعتی ماہرین اور سینئر حکومتی نمائندوں کی کثیر تعداد شرکت کرکے 2018ء میں ان کے ممالک کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرے گی اور امید ہے کہ اس ایونٹ میں رکن ممالک کے 30 سربراہ اور رکن ممالک سے 800 سے زائد کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ 52 ممالک کی ایک متنوع برادری ہے جو ایشیا، یورپ، امریکا، افریقا، کیریبین اور پیسفک خطوں میں دنیا کے 20 فیصد علاقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ دولت مشترکہ دنیا کی 30 فیصد آبادی (2.4 ارب) کی حامل اور اس کا عالمی جی ڈی پی میں حصہ 14 فیصد ہے۔دولت مشترکہ کے تمام ممالک ڈبلیو ٹی او کے رکن اور مشترکہ قانونی نظام، زبانوں اور اقدار کے حامل ہیں جو ان کے لئے تجارت، مواصلات اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو سہل بناتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.