گلوکار عدیل برکی نے ٹیلنٹ کوپروموٹ کرنے کی ٹھان لی

آڈیشن کے ذریعے منتخب ہونیوالے نوجوان گلوکاروںں کو اپنے ساتھ پرفارم کرائیں گے

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)نامور گلوکار عدیل برکی نے ٹیلنٹ کوفروغ دینے کیلئے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس کے تحت نوجوان گلوکاروں کا آڈیشن کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو مختلف تقریبات میں اپنے ساتھ پرفارم کرنے کے مواقع فراہم کروں گا۔ اس طرح نوجوان گلوکاروں کو نہ صرف پلیٹ فارم بلکہ سیکھنے کے مواقع میسر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں دیگر گلوکاروں سے بھی کہوں گاکہ وہ اس طرز پر کام کریں تاکہ نیا ٹیلنٹ پروموٹ ہو سکے ۔