کامیابی کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے جس کا ہماری انڈسٹری میں فقدان نظر آتا ہے ‘ حیدر سلطان

ایک وقت تھا جب ہماری پنجابی فلمیں اپنی پہچان رکھتی تھیں آج اس زبان کو نظر انداز کیا جارہا ہے‘ گفتگو

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے مستقل مزاجی نا گزیر ہے جس کا ہماری انڈسٹری میں فقدان نظر آتا ہے ،ایک وقت تھا کہ ہماری پنجابی فلمیں اپنی پہچان رکھتی تھیں لیکن آج اس زبان کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بھارت کی اردو فلموں کے بعد پنجابی فلمیں بھی یہاں اپنی جگہ بنا رہی ہیں ۔

بھارتی پنجاب کی فلموں میں اپنی ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے جبکہ ہمارے ہاں پنجابی زبان کی فلموں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ماضی کی پنجابی فلموں کے سکرپٹ دیکھنے چاہئیں اور انہیں نئے انداز میں پیش کرنا چاہیے جس میں ہر پہلو کو اجاگر کرنے کے ساتھ کامیڈی بھی ہوتی تھی اور لوگ چل کر فلم دیکھنے سینما گھر آتے تھے ۔