زارا اکبر کی گوجرانوالہ میں زیر نمائش ڈرامہ ’’ جی کردہ ‘‘ میں شاندار پرفارمنس

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء)نامور اداکارہ زارا اکبر نے گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ جی کردہ ‘‘ میں پرفارمنس دے کر میلہ لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

پرستاروں کی دعوت پر زارا اکبر دوبارہ گوجرانوالہ میں پرفارم کر نے آئی ہیں ۔ ان کے ہمراہ دیگر فنکاروں میں شاہد خان، آصف اقبال، شاہ زیب مرزا، انجلی رائے ِ،خواہش رائے اوردیگر شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر شیرو پہلوان ہیں۔