فرانس میں منعقد ایکسپو پروٹیکشن میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیںطلب

اتوار 18 فروری 2018 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے رواں سال نومبر میں فرانس میں منعقد ہونے والی ایکسپو پروٹیکشن میں شرکت کے خواہشمندوں سے 10مارچ تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

چار روزہ نمائش میںحفاظتی آلات،حفاظتی ملبوسات،اسپیشل پرپز کلوتھنگ، انڈسٹریل ہیلتھ اینڈ سیفٹی،ماحولیاتی انجینئرنگ،اندسٹریل میڈیسن،ابتدائی طبی امداد ، کارپوریٹ ورک ویئر ، خدمات اور ائیر پیوریفکیشن سے متعلق مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :