مظفرآباد‘ دارلحکومت کے سینکڑوں مسائل جوں کے توں ، روزانہ کی سطح پر مختلف محکمہ جات کو کنٹرول کرنے والے ادارے بھی بے بس

گزشتہ 6ماہ سے پی ٹی سی ایل وینگل کی ناقص انٹرنیٹ سروس ،ٹیلی نار کی سروس مختلف علاقوں میں بند ،تاحال بحال نہ ہوسکی

اتوار 18 فروری 2018 12:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2018ء) دارلحکومت کے سینکڑوں مسائل جوں کے توں ، روزانہ کی سطح پر مختلف محکمہ جات کو کنٹرول کرنے والے ادارے بھی بے بس،گزشتہ 6ماہ سے پی ٹی سی ایل وینگل کی ناقص انٹرنیٹ سروس ،ٹیلی نار کی سروس مختلف علاقوں میں بند ،تاحال بحال نہ ہوسکی ، جبکہ سمیں بند کرنے کے بجائے مزید سموں اور ونگلیں فروخت کی جارہی ہیں ، یومیہ لاکھوں روپے کمانے کے باوجود عوام کو دوکھا دیا جارہا ہے ،سالانہ کروڑوں روپے کما کر دیگر شہروں میں شفٹ کیا جارہا ہے ، عوام نے ٹیلی نار کی سروس بند کرکے سمیں واپس کرنے کا اعلان کردیا، جبکہ 4Gکے نام پر پی ٹی سی ایل وینگل کے فراڈ کو بے نقاب کرنے کیلئے دفاتروں کے گھیرائو کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں گزشتہ6ماہ سے ٹیلی نار کی سروس عوام کے لئے وبال و جان بن گئی ، مختلف علاقوں میں ٹیلی نار کی سروس بند ، چہلہ بانڈی میں نہ بات ہوپاتی ہے اور نہ ہی میسج !،جبکہ دوسری جانب پی ٹی سی ایل انتظامیہ بجائے سروس کو بحال کرنے کے مزید 4Gوینگل عوام میں مترادف کروارہی ہے ، جس سے عوام ایک بار پھر اِن کے چکروں میں آگئی ، بڑی مقدار میں وینگل تو لے لی مگر پیکج میں ہیرا پھیری ،بیلنس ذیادہ کاٹنے کے علاوہ سروس ناقص ،روز کا معمول بن گیا ہے ، دراصل وہ پیکج دو روز میں ختم ہوجات ہے پھر صارفین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں فرنچائز پر بیٹھے عملہ عوام کے مسائل حل کرنے کے سیدھے منہ بات نہیں کرتے ، نئے نئے طریقہ کار بتاکر واپس کردیتے ہیں ، عوام نے حکومت ِ آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور دیگر ادارے جو ان کو کنٹرول کرتے ہیں ، اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل وینگل اور ٹیلی نار کی سروس کو بہتر بنانے کیلئے اِن اداروں سے نوٹس لیں ، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکل آئینگے۔

متعلقہ عنوان :