خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبر آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 18 فروری 2018 11:49

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے لئے اچھی خبر آ گئی
پشاور(ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18فروری 2018ء )خیبر پختونخوا کے ملازین کے لئے اچھی خبر آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ملازمین کے لئے گھر کی تعمیر،گاڑی اور موٹر سائیکل خریدنے کے لئے ایڈوانس کی رقم میں اضافہ کر دیا گیا۔اور گریڈ 17سے اوپر کے افسران کے لئے گاڑٰ ی خریدنے کی سکیم متعارف کروا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق گریڈ 17سے اوپر کے افسران گاڑٰی خریدنے کے لئے 2لاکھ روپے ایڈوانس لے سکتے ہیں۔

جب کہ گریڈ 1سے 15تک گھر کی تعمیر کے لئے ایڈوانس ایک لاکھ 24ہزار تک کر دیا گیا۔جب کہ گریڈ17اور اس سے اوپر کے افسران کے لئے گھر کی تعمیر کا ایڈوانس 2لاکھ 50ہزار تک کردیا گیا۔اس کے علاوہ موٹر سائیکل خریدنے کے لئے بھی ایڈوانس رقم بڑھا دی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے ملازمین کی جانب سے حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔